14 جون 2026 - 15:09
حتمی فتح حزب اللہ کی ہے، جنرل قاآنی

سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر نے لکھا: حزب اللہ امت مسلمہ کی عزت و مقاومت کی علامت، بدستور لبنان کے دفاع اور قابض ریاست کے حرص و لالچ کے مقابلے کے اگلے مورچے میں ثابت قدم رہے گا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل الحاج اسماعیل قاآنی نے لکھا:

- صہیونی ریاست جان لے کہ قبضہ، جارحیت اور جنوبی لبنان کے عوام کے خلاف مسلسل جرائم، لبنان کی ثابت قدم قوم اور حزب اللہ کے مجاہدوں کا عزم ہرگز نہیں توڑ سکتے۔

- جنوبی لبنان ہمیشہ عزت و عظمت، مقاومت و استقامت کی سرزمین رہی ہے اور رہے گی۔

- حزب اللہ امت مسلمہ کی عزت و مقاومت کی علامت، بدستور لبنان کے دفاع اور قابض ریاست کے حرص و لالچ کے مقابلے کے اگلے مورچے میں ثابت قدم رہے گا اور

- باطل پر حق کی فتح پر مبنی اللہ کا وعدہ ضرور پورا ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha